مغربی بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے رہائشی نو افراد ہلاک

735

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہائشی نو افراد کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سراوان کے نواحی علاقے سرکان کے مقام پر پیش آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کل رات مذکورہ افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ حکام نے لاش اور زخمیوں کو رازی اسپتال سراوان میں منتقل کردیا ہے۔

حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی مرنے والے اور زخمیوں کی شناخت تاحال ممکن ہوئی ہے۔