لبنان اسرائیل کی فضائی کاروائی : اہم فلسطینی رہنماء مارا گیا

186

اسرائیل نے مبینہ طور پر لبنان کے دارلحکومت بیروت میں حماس کے رہنما صالح العروری کو قتل کر دیا۔

لبنان و اسرائیل کے مختلف خبررساں اداروں کے رپورٹس کے مطابق منگل کے روز لبنان کے دارلحکومت بیرون کے جنوب میں اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے جبکہ اس حملے میں فلسطینی رہنماء مارا گیا ہے-

سوشل میڈیا پر شائع کی گئی فوٹیج میں کئی گاڑیوں کے جلے ہوئے ملبے کو دکھایا گیا، جب کہ بڑی تعداد میں بیروت کے شہری جائے وقعہ پر جمع ہیں-

ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی فلسطینی رہنماء صالح العروری کی مارے جانے کی تصدیق کی جارہی ہے تاہم ابتک اسرائیل اور لبنان کے سرکاری حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں گئی ہے-

اطلاعات کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں متعدد دیگر شہری بھی مارے گئے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے-