قلات روڈ حادثوں نے مزید دو جانیں لے لی، 15 زخمی

226

قلات،مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم 2 افراد جانبحق، پندرہ زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کار گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ڈمپر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان کی بازی ہارگئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں-

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور جانبحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزید کاروائی حکام کررہی ہے-

بلوچستان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ حادثات کا مرکز بنا رہا ہے آئے روز سڑک پر حادثات پیش آتے رہتے ہیں دی بلوچستان پوسٹ کی ڈیٹا ویژول اسٹوڈیو کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق سال 2023 میں بلوچستان بھر میں 969 ٹریفک حادثات میں 794 افراد ہلاک، 2,078 افراد زخمی ہوئے۔

پورے بلوچستان میں حادثات بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں البتہ کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ جسے بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے “قاتل شاہراہ” کا نام دیا گیا ہے جہاں آئے روز حادثات پیش آتے ہیں۔

عوامی حلقوں اور سرکاری معلومات کے مطابق کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثات میں کئی عوامل کارفرما ہیں جن میں 688 کلو میٹر طویل سڑک کا تنگ ہونا اس کی تنگ چوڑائی، منقسم لین کا نہ ہونا، کئی سو کلومیٹر تک طبی مراکز کی عدم موجودگی اور ڈرائیوروں کی غفلت شامل ہیں۔