قلات، مستونگ: انتخابی دفتروں پر بم حملے، 2 افراد زخمی

323

بلوچستان میں انتخابی دفتروں پر حملوں کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں نیشنل پارٹی کے انتخابی کیمپ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں غلام محی الدین اور عبدالعزیز شامل ہے۔ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

دریں اثنا قلات کے تحصیل منگچر میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم کوئی جانی نقصانی کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو انتخابی مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔