فدائی درویش کا بھائی، امیر بخش سگار کی بیٹی انتقال کرگئے

634

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) شہید مجید بریگیڈ کے اولین فدائی باز خان عرف درویش کے چھوٹے بھائی گُل حمد مری انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

خیال رہے کہ درویش بلوچ نے تیس دسمبر دوہزار گیارہ کو پاکستان کے سابق وزیر میر نصیر مینگل کے صاحبزادے شفیق مینگل کی رہائش گاہ کو گاڑی کے ذریعے دھماکے میں نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق اس حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوئےتھے تاہم شفیق مینگل اس حملے میں محفوظ رہے۔

شفیق مینگل پر یہ الزام ہے کہ وہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں مسلح جتھہ چلارہے ہیں جس کو حرف عام ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فدائی حملہ تھا، جسے مجید بریگیڈ کے فدائی درویش بلوچ نے سرانجام دیا۔

دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے رکن امیر بخش لانگو کی سترہ سالہ بیٹی بھی گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

امیر بخش لانگو بلوچ لبریشن آرمی کے رکن تھے جن کو ان کے خدمات کے اعتراف میں تنظیم کیجانب سے سگار کے اعزاز نوازا گیا۔