شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں خواتین مشاعرہ

137

اتوار کے روز سوشل ویلفیئر گوادر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدیر لقمان کے تعاون سے سوشل ویلفیئر پسنی اینڈ اسپیشل ایجوکیشن پسنی کی جانب سے بلوچی کے معروف شاعر مبارک قاضی کی یاد میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شپانکو بازار پسنی میں خواتین مشاعرہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی بلوچ ادیب و شاعر منیر مومن تھے۔ اعزازی مہمان معروف شاعر میر عمر میر، زبیر مختار، سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ شربت گل، سول سوسائٹی رجسٹرڈ کے صدر پرویز سفر، ازم آزمان پسنی کے اہدیداران بھی تھے۔

پسنی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین نے مشاعرے میں حصہ لیکر شاعر مرحوم مبارک قاضی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور شعراء نے شعر پڑھیں۔

مشاعرہ میں شامل خواتین نے مرحوم مبارک قاضی کی شخصیت اور شاعری پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم مبارک قاضی ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے بلوچ زبان و ادب کو بہت نوازا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم مبارک قاضی کی شاعری ہمیشہ زندہ رہے گی۔

شعراء نے مرحوم مبارک قاضی کی یاد میں شعر پڑھے۔ ان شعروں میں مرحوم مبارک قاضی کی شخصیت اور شاعری کی تعریف کی گئی۔

پروگرام میں ازم آزمان کے صدر میرقمبر کلمتی، یوسف معیار، سرعاشق حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔