سی ٹی ڈی کا پنجاب سے بی ایل اے ارکان سمیت 20 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

1034

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی میں پنجاب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد سمیت دیگر 22 عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق: ’سی ٹی ڈی نے بی ایل اے چیف کمانڈر کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے 22 دیگر جنگجو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے سے ایک دستی بم، دو آئی ای ڈیز، 28 ڈیٹونیٹرز، پرائیما کارڈ، 20 سیفٹی فیوز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے شدت پسند عبدالرشید اور حسنین جیسے فرضی نام استعمال کرتے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں لاہور سے چھ، راولپنڈی سے چھ، بہاولپور سے دو، گوجرانوالہ سے تین، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔