سندھ: بلوچستان کے رہائشی کے بارودی مواد کے ساتھ گرفتاری کا دعویٰ

405

سندھ پولیس کی جانب سے سندھ کے علاقے پڈعیدن نوشہروفیروز سے بلوچستان کے رہائشی درمحمد ولد نواب عرف محراب ٹالانی کو بارودی مواد کے ساتھ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جس سے دستی بم اور بارودی مواد موصول ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ ماضی میں سندھ پولیس نے ایسے کئی گرفتاریوں کے دعوے کئے ہیں جن کی شناخت بعد میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے ناموں سے ہوئے ہیں جن کو بلوچستان اور سندھ سے پاکستانی فورسز نے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کیا تھا۔