وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کے جنرل سیکریڑی سہنی جویو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں قائم بلوچ یکجہتی کمیٹی کیمپ میں آج سندھ سجاگی فورم اور وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کا وفد سارنگ جویو، سہنی جویو ، محب آزاد لغاری ، اعزاز لغاری ، گلشن لغاری اور دیگر سندھی قومپرست کارکنان کی رہنمائی میں شامل شریک ہوا۔ جہاں پر پہنچ کر انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہرنگ بلوچ، ماہزیب بلوچ اور لواحقین کو سندھی اجرک پہنائے۔
اس موقع پر سندھ سجاگی فورم کے صدر سارنگ جویو نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھی بلوچ کا دکھ درد ایک ہے، سندھی قوم بلوچوں کی ہر تکلیف میں ان کے ساتھ ہے۔ بلوچ نسل کشی اور مسنگ پرسنز کے مسئلے پر ہم سندھ میں ہر سطح پر احتجاج کرتے رہیں گے۔ سندھی اور بلوچ کا رشتہ نا صرف اس دکھ درد اور تکلیف کا رشتہ ہے بلکہ ایک ہی سامراجی قبضہ کے محکومی میں قید دو ساتھی مظلوم اور محکوم اقوام کا بھی مشترکہ قومی رشتہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھی بلوچ کے آپس میں ہزاروں سالوں سے تاریخی ،جغرافیائی ، ثقافتی اور سیاسی سماجی تعلقات رہتے آئے ہیں ۔ اور ایک مشترکہ مقصد کے لیئے قابض سامراج کے خلاف آئندہ بھی مشترکہ قومی جدوجہد کریں کے۔