سامی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

486

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستان فوج کے قافلے کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گشکور، سامی میں پنڈوکی کور کے مقام پر سی پیک روٹ پر دشمن فوج کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 11 جنوری 2024 کو ایک اور کارروائی میں بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو روک کر راشن اپنے قبضے میں لیا۔ سول افراد ہونے کے باعث ڈرائیوروں کو تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بی ایل اے اس سے قبل بھی مقامی افراد پر واضح کرچکی ہے کہ وہ دشمن فوج کو رسد پہنچانے سے گریز کریں، وگرنہ اپنے جانی ومالی نقصانات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔