دشت: پاکستان فوج کے قافلے پر بم حملہ

818
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے میں ہوت چات کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل گاڑی پر اس وقت دھماکا ہوا جب وہ مزبند کی جانب سے آرہے تھے۔

ذرائع کے مطابق فورسز قافلہ مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی کہ دھماکے کا نشانہ بنا۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے حکام موقف نہیں آسکا ہے۔