دشت بم حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

518

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی کے دھماکے میں نشانہ بنایا جس میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشت میں ہوت چات کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا ،جب وہ فوجی جارحیت کے بعد واپس اپنے کیمپ جارہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔