خضدار میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، تھریٹ الرٹ جاری

904

خضدار میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، حکام نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا-

ڈپٹی کمشنر ڈی آر او خضدارکے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن کمپئین چلانے پر محتاط رہنے کو مطلع کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ غیر ضروری جگہوں پر کمیپئین چلانے سے گریز کریں اور علاقہ میں خاتون خودکش بمبار کی موجودگی اطلاعات ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے محتاط رہیں اور اپنے انتخابی سرگرمیوں کومحدود رکھیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی حکام کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے تھریٹ الرٹ جاری کئے جاچکے ہیں، تاہم بعد ازاں حکام کے دعوے درست ثابت نہیں ہوسکے ہیں-

تاہم خضدار معاملے پر حکام کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے ہیں-