خاران: امیدوار کے گھر کے قریب دھماکہ

357

خاران شہر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نورالدین نوشیروانی کی رہائشگاہ کے قریب زور دار دھماکہ ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چیئرمین نورالدین نوشیروانی کی رہشگاہ کے مغربی سائیڈ پر دستی بم پھینکا، دھماکے کی آواز شہر کے مختلف حصوں تک جا پہنچی تاہم دھماکے سے کوئی جانی و نقصان پیش نہیں آئی دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

یاد رہے کہ آج دشت کھڈان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر لالہ رشید اور سنیٹر کہدہ اکرم دشتی کے قافلے پر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں تربت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سابق سنیٹر اسلم بلیدی ایک حملے میں زخمی ہوئے تھے۔