خاران: الیکشن کمیشن دفتر پر بم حملہ

349

خاران میں نامعلوم افراد کا الیکشن کمیشن کے پرانے دفتر پر دستی بم سے حملہ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم پھینکا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نہیں ہوا، دھماکے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

واضح رہے خاران ایک ہی ہفتے میں دھماکے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کے الیکشن کیلئے آفیسران کی ٹریننگ کے دوران دھماکہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔