بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ یہ خواتین سوراب سے قلات خضدار سے ہوتے ہوئے کیوں اسلام آباد گئے ہیں کیا ان کا سونا گم ہوگیا تھا یا روپے جن کے خاطر اسلام آباد پولیس کی لاٹھی چارج بھی برداشت کی بلکہ ان خواتین نے اپنے پیاروں کے لاپتہ ہونے پر احتجاجاً اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا تاکہ اسلام آباد کے حکمران ان کے پیاروں کے واپسی کو یقینی بنائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک وڈ یو پیغام میں کیا ہے ۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ مظلوم خواتین اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہے دوسری جانب حکمران یہ گلہ کررہے ہیں کہ آپ کیوں اسلام آباد آئے ہیں واپس کوئٹہ چلے جائے۔ اگر سرکار ان کے پیاروں کو ان کے حوالے کریں تو یہ خواتین ایک دن بھی اسلام آباد میں نہیں ٹہریں گے بلکہ اپنے پیاروں کو لے کر اپنے اپنے علاقوں کا رخ کریں گے لیکن اسلام آباد کے حکمران اس لیے پریشان ہیں کہ ان خواتین کی آواز بین الاقوامی سطح تک کیوں پہنچی ہے اگر ان کے پیاروں کو لاپتہ نہیں کیا جاتا تو یہ خواتین کبھی بھی اپنے گھروں سے مجبور ہوکہ نہ نکلتے ۔