جھل مگسی: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

374

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اکبر ولد نواب خان اور جمیل احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اکبر کو اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز نے اس کے بھائی یوسف کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ رکھا تھا۔ یوسف کو سی ٹی ڈی نے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا تھا جبکہ اس وقت اکبر کو چھوڑ دیا گیا لیکن اب ایک بار پھر حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اکبر کو پاکستان فوج نے معذور بناکر چھوڑ دیا تھا، بازیابی کے بعد اکبر کے پاؤں کام نہیں کررہے تھے جبکہ اب اس کو معذوری کی حالت میں پھر حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک عرصے سے تحریک جاری ہے پچھلے دو مہینوں سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد میں دھرنا دے رہی تھا جو انہوں آج ختم کرکے کوئٹہ روانہ ہوئے۔ جبکہ اس دوران پاکستانی فوج کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی بدستور جاری رہیں۔