جھل مگسی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات گنداواہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں 25 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ذرائع کے مطابق اللہ آباد کے رہائشی علی رضا نے خود کو گولی مار دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری معلوم نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسرا خودکشی کیس ہے جو جھل مگسی میں رپورٹ کیا گیا ہے۔