تمپ: پاکستانی فورسز پر حملہ، ہیلی کاپٹروں کی آمد

710

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل تمپ میں گریڈ اسٹیشن کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو کل رات مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں جبکہ آج صبح مذکورہ مقام پر تربت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔