تمپ حملے میں ایک اہلکار ہلاک،ایک زخمی کیا – بی ایل ایف

272

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دازن تمپ میں گومازی کراس میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کی شام ساڑھے آٹھ بجے دشمن فورسز کو قریب سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،جس سے دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ پاکستان کے قبضے کے خلاف بلوچ سرمچاروں کے مہلک و نفسیاتی حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیں گی۔