تمپ: تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

310

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میر آباد کے قریب تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری تباہ کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ میر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔

مسلح افراد نے ایک لوڈر اور ایکسی ویٹر پر فائرنگ کی اور انہیں نظر آتش کردیا جس سے انہیں سخت نقصان پہنچا تاہم اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔