تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ چرواہے کی عدم بازیابی کے خلاف دوسرے روز احتجاج جاری

330

حق دو تحریک حق پرست کے سربراہ محمد یعقوب جوسکی نے کہا ہے کہ سامی بلوچی بازار دھرنے کا آج 31 جنوری کو دوسرا روز ہے۔ واحد بخش ولد پیر محمد جو کہ ایک بزرگ ہے جس کا ذریعہ معاش اونٹ اور بکریاں چرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 جنوری کی شام کو فورسز اہلکاروں نے سامی کے مقام پر چرواہا کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔ جس کی وجہ سے 30 جنوری کو سامی بلوچی بازار کے مقام پر سی پیک روڈ کو فیملی کی طرف سے احتجاجاً بلاک کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بزرگ کا کوئی گناہ یا جرم ہے تو اسے آئین اور قانون کے تحت سزا دی جائے وگرنا آئین شکنی اور ماورائے قانون کے خلاف ہماری یہ پرُامن جمہوری مزاحمت جاری رہے گی اور سی پیک روڈ اس وقت تک بلاک ہو گی جب تک ہمارے بزرگ کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔