تربت میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

424

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ایئرپورٹ چوک کے مقام پر قابض فوج کے ایک چوکی پر گرنیڈ لانچر کے ذریعے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔