تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ کا رہائشی ہلاک

417

بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈنُک میں شاہزئی ہوٹل کے قریب مین روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت زاہد محمود ولد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے لے کر حملہ آوروں تلاشی شروع کردی ہے۔ حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔