تربت سے نوجوان جبری لاپتہ، خواتین نے سی پیک روٹ پر دھرنا دے دیا

307

تربت کے علاقے تجابان میں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ بلاک، علاقہ مکینوں نے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی ہے۔

گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بہادر چاکر نامی نوجوان کو گھر پر چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا جس کے خلاف آج ہفتے کو علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہوشاپ میں بھی گذشتہ شب چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔