تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

1305

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ہفتے کی شام 7:30 بجے سنگانی سر سائن بورڈ کے قریب قائم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر پانچ راکٹ فائر کئے جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ و خوفزدہ فوج بلوچ سرمچاروں کے بہترین حکمت عملی سے حواس باختہ ہو کر اپنے حواس کھو بیٹھی اور عام آبادیوں پر مارٹر گولے پھینکے اور شدید فائرنگ کی،فورسز کے مارٹر کے چند گولے بنڈ بازار آپسر کے ایک گھر میں جا گرے۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ جیسا شہر جہاں ہمہ وقت سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں لیکن سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بہترین حملہ کیا اور خوفزدہ دشمن کے خوف میں مذید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کی ریاستی تنصیبات اور ان کے منصوبوں پر گہری نظر ہے اور مستقبل میں بہترین حکمت عملی کے تحت دشمن کو مزید نقصان سے دو چار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فوج پر حملے ایک آزاد و خود مختار بلوچستان کے حصول تک شدت سے جاری رہیں گے۔