تربت: بلوچی زبان کا شاعر جبری لاپتہ

551

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

لواحقین کے مطابق قاسم سکنہ دشت باہوٹ چات کو پاکستانی فورسز نے سول اسپتال سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرین بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔