تربت: الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

321

بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے دن کے دو بجے کے قریب تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس پر حملہ کرکے اندر داخل ہوگئے، دفتر کے اندر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پولیس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

حملے کے بعد پولیس اور پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔