بیلہ: روڈ حادثہ، دو خواتین جاں بحق، پچیس زخمی

194

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ حب کے علاقے بیلہ کے قریب پیش آیا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا، حادثے کا شکار بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔