بلوچستان کے علاقے بولان میں ڈھاڈر کے قریب دھماکے سے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے فوری بعد گیس پائپ لائن کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سوئی گیس کا عملہ فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی۔
بلوچستان کے علاقے بولان سمیت دیگر علاقوں میں گیس پائپ لائن اور سرکاری و عسکری تنصیبات کو بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتے رہے ہیں۔
مذکورہ تنظیمیں ان کو استحصالی پراجیکٹس اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ قرار دیتے ہیں۔ ان تنظیموں کیجانب سے ماضی میں ڈیرہ بگٹی میں شدید نوعیت کے حملوں میں گیس پائپ لائن اور گیس کنووں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔