بولان و گردونواح میں تمام راستوں پر مائن نصب، عوام سفر سے گریز کرے۔ بی ایل اے

1239

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی ایلیٹ یونٹ اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ ( ایس ٹی او ایس) نے آپریشن درہ بولان کے تحت، بولان، مچھ و گردونواح کے تمام داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور تمام راستوں پر مائن بچھائے گئے ہیں، لہٰذا ہم بلوچ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان راستوں پر کسی بھی نقل و حرکت سے گریز کریں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ دریں اثناء بلوچ سرمچاروں نے پیر غیب بولان میں دشمن فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے دس سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مچھ شہر تاحال مکمل طور پر بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائینگی۔