بولان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

563

بولان کے علاقے مٹھڑی کے قریب لنک روڈ پر بارودی سرنگ دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

جس کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے کی شناخت نزیر احمد ولد جان محمد سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے۔

حاجی شہر بالاناڑی لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثناء معراج کول ایریا میں موٹرسائیکل سوار افراد نے مزدوروں پر سرکہ چینہ کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو مزدور دنیا خان ولد محمد زمان قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ اور سلیمان شاہ ولد غلام محمد قوم کاکڑ سکنہ پشین شدید زخمی ہوگئے۔

مسلح موٹرسائیکل سوار افراد مزدوروں پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مزید تحقیقات دکی پولیس کررہی ہے۔