بنگلہ دیش انتخاباب، حسینہ واجد پانچویں بار وزیراعظم بننے کیلئے پُرامید

167

بنگلہ دیش میں عام انتخابات آج ہو رہے ہیں، جہاں ملک بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زائد امیدوار مدِ مقابل ہوں گے۔

’موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پانچویں بار ملک کی وزیراعظم بننے کے لیے پرامید ہیں۔

اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے 2 روز ملک گھیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں انتخابات سے ایک دن پہلے تک ملک گیر مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری رہا، گذشتہ روز غازی پور میں 4 پولنگ بوتھ سمیت 5 پرائمری اسکولوں کو آگ لگادی گئی۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بائیکاٹ کے بعد موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد 75سالہ رہنما پانچویں مرتبہ ملک کی وزیر اعظم بن جائیں گی۔