بلیدہ: پاکستانی فورسز کا کسان پر تشدد

504

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں ایف سی اہلکاروں نے ایک مقامی کسان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی لوگوں نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ خلیل ولد محمد بخش سکنہ گلی کو الندور کے مقام پر 15 جنوری کو ایف سی اہلکاروں نے اغوا کرکے تین روز تک تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ خلیل احمد گھاس کاٹ کر بلیدہ فروخت کرنے جارہے تھے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی وجہ سے خلیل احمد پر اندورنی اور بیرونی گہرے زخم آئے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کے ساتھ فورسز کا رویہ ظالمانہ ہے۔ حکومت فورسز کی رویہ کا نوٹس لے کر لوگوں کو تحفظ فراہم کرے ۔