بلیدہ میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

448

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا،قافلے میں شامل ایک گاڑی زد میں آگئی اور مکمل تباہی سے دو چار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک جبکہ میجر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔سرمچاروں نے باقی گاڑی اور سائیکلوں کو جدید اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تین بجے بلوچ سرمچاروں نے ایک حکمت عملی اور تنظیمی خفیہ معلومات کی بنیاد پر دشمن فوج کے اہلکاروں کو شدید نقصان سے دو چار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی اور نفسیاتی حکمت عملیوں سے لیس بلوچ سرمچاروں کی مہلک کاروائیوں سے دشمن اتنا حواس باختہ ،بے بس اور مجبور ہے کہ وہ اربوں کی مشینری بشمول ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے باوجود خود کو ان حملوں سے محفوظ بنانے میں مکمل ناکامی کا شکار ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن محاذ کے میدان سے لیکر نفسیاتی طور پر بھی اس جنگ میں شکست خوردہ بن چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزاد حیثیت تک دشمن کو ہر محاذ پر نشانہ بنا کر شکست فاش سے دو چار کیا جائے گا۔