بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ کوئٹہ پہنچ گیا، ہزاروں افراد نے استقبال کیا

363

بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا۔

ژوب، کچلاک، ہزار گنجی اور جہاں جہاں سے قافلے گذرتا گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر انہوں نے شاندار استقبال کیا۔

پشتون قوم پرست اور پی ٹی ایم کے ارکان نے ژوب میں قافلے کا والہانہ استقبال کیا اور قافلے کے شرکا کا طعام و مختصر قیام کا انتظام کیا۔

ژوب میں استقبال کیلئے موجود پشتون قوم پرستوں کو فورسز کی جانب سے ہراساں کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ رات بھر سڑک پر انتظار کرتے رہیں جب تک قافلہ ژوب پہنچ گیا۔

آخری اطلاعات تک دھرنا کے شرکا اس وقت کوئٹہ کے علاقے سریاب پہنچ گئے ہیں۔