بلوچ ناول نگار فقیر عنبر انتقال کرگئے۔

244

بلوچی کے معروف ناول نگار پنجگور کے رہائشی فقیر عنبر انتقال کرگئے۔

فقیر عنبر پنجگور کے علاقے گرمکان کے رہائشی تھے۔ وہ 1935 میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں متعدد ناول اور افسانے لکھے ہیں۔

آپ کے اعزاز میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے بلوچی کی پہلی ناول “نل ء توار” بھی لکھا ہے۔

کئی ادیب اس بات سے اختلاف بھی کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پہلی ناول سید ظہور شاہ ہاشمی “نازک” ہے جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے پہلی ناول فقیر عنبر نے لکھا تھا۔

فقیر عنبر گذشتہ روز انتقال کرگئے ہیں جبکہ نماز جنازہ آج شام کو پنجگور میں ادا کی جائیگی۔