ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے ماحولیات انصاف پسند کارکنان بلوچ خواتین کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں-
عالمی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر بلوچ نسل کشی خلاف لانگ مارچ کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی عالمی اقوام، انسانی حقوق کے اداروں اور دنیا بھر کے ماحولیاتی کارکنان سے بلوچ نسل کشی روکنے کی ویڈیو پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان سات دھائیوں سے زائد عرصے سے بلوچ عوام پر ظلم کررہی ہے-
سویڈن کی بین الاقوامی شہرت یافتہ موحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی ریاست کے ہاتھوں بلوچ عوام کو درپیش طویل مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا بلوچ گذشتہ 70 سالوں سے زائد عرصے سے ریاستی جبری کا شکار ہیں جس میں مقامی آبادیوں کی انکی زمینوں سے بے دخلی، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں سے تعلیم یافتہ طبقہ جیسے طلباء، اساتذہ، ڈاکٹرز اور تمام عمر و تمام مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہیں-
نوجوان ماحولیاتی کارکن نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے لکھا ہے بلوچستان میں جاری مظالم اور ناانصافیوں کے خلاف بلوچ خواتین کا احتجاجی دھرنا گذشتہ 56 دنوں سے جاری ہے وہ بلوچستان کے علاقے تربت سے ایک طویل لانگ مارچ کرکے اسلام آباد پہنچے جہاں انھیں ریاستی اداروں کی جانب سے مشکلات اور ہراسگی کا سامنا ہونے کے باجود بلوچ خواتین اسلام آباد میں ایک مظبوط تحریک کی قیادت کررہی ہیں-
انہوں نے کہا بلوچ خواتین کی قیادت میں جاری تحریک ریاست سے اپنے جبری لاپتہ پیاروں کی باحفاظت بازیابی و بلوچستان میں جاری مظالم کا خاتموں کا مطالبہ کررہے ہیں-
واضح رہے گریٹا تھنبرگ ایک معروف ماحولیاتی کارکن ہیں جو اس سے قبل فلسطین سمیت دیگر ممالک میں جاری ریاستی جبر اور نا انصافیوں پر بھی کھل کر بات کرتی ہے-
گریٹا تھنبرگ نے مزید موسمیاتی انصاف اور نوآبادیاتی مخالف تحریک کی باہمی رابطے کو واضح کرتے ہوئے لکھتی ہے کہ ماحولیاتی انصاف پر یقین رکھنے والے کارکن نوآبادیت مخالف ہیں اور غیرمقامیوں کی جانب سے مقامی افراد کے زمین پر قبضہ انکے وسائل کے استحصال کے خلاف مظلوم اقوام کی وکالت کرتے ہیں کیونکہ نوآبادکار مقامیوں کے وسائل کو منافع کے لئے استعمال کرتا ہے جو ماحولیاتی ناانصافیوں کو دوام بخشتا ہے۔
گریٹا نے دنیاء بھر کے ماحولیاتی کارکنان سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کے خلاف آگاہی پھیلائیں اور بلوچ خواتین کی مزاحمت کی حمایت کریں-
گریٹا تھنبرگ جن کے انسٹا گرام پر ایک گروڑ پچاس لاکھ کے قریب فالورز ہیں انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری آن لائن پٹیشن جو اقوام متحدہ کی بلوچستان میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کے متعلق ہے کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے اس پٹیشن کو سائن کرتے ہوئے عالمی اداروں سے بلوچستان میں جاری مظالم پر نوٹس لینے کی درخواست کریں-