بلوچستان بگڑتی صورتحال ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلی

516

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کل سہ پہر3 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز شرکت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں لوگوں کی عدم دلچسپی اور امیدواروں پر جاری حملوں سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ابتک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں سمیت دفتروں اور اجتماعوں میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ جنکی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب بلوچ آزادی پسند تنظمیوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مچھ میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے کے بعد بلوچستان میں انتخابی صورتحال مزید مخدوش قرار دیا جارہا ہے۔