برطانوی پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں قرار داد پر دستخط کردیئے

861

19 دسمبر 2023 کو پیش کی جانے والی قرارداد پر ایک آزاد رکن پارلیمنٹ بشمول لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے دستخط کیے ہیں، جس میں خواتین کی قیادت میں بلوچ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے سابق شیڈو چانسلر آف ایکسیکر اور لیبر ایم پی، جان میکڈونل کی طرف سے پیش کردہ قرار دار کو اب 9 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ اس قرار داد میں “بلوچ خواتین کی طرف سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت کرنے والوں کے جرات کی تعریف کی گئی ہے۔”

بلوچستان میں لانگ مارچ” کے عنوان سےقرار داد برطانیہ کے سابق شیڈو منسٹر آف ڈیفنس، ریچل ماسکل نے بھی سپانسر کی ہے۔ وہ یارک سینٹرل سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

یہ قرار داد، جس میں برطانیہ کی حکومت سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور سکاٹش نیشنل پارٹی کے سابق شیڈو ترجمان، ایلیسن تھیولس نے بھی اسپانسر کیا ہے۔ وہ گلاسگو سینٹرل سے ایم پی ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ جم شانن، جو کہ 2010 سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں، بھی پارلیمانی قرار داد کو “بلوچستان میں لانگ مارچ” کی حمایت کر رہے ہیں۔ جم ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے سابق شیڈو ترجمان ہیں۔

ڈرہم سے لیبر ایم پی میری کیلی فوئے بھی پارلیمانی قرار داد کی حمایت کر رہی ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ “بلوچ نسل کشی” کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے پرتشدد حملہ کیا۔

اس قرار داد کے چھٹے اسپانسر نادیہ وائٹوم ہیں، جو انگلینڈ کے ناٹنگھم سے لیبر ایم پی ہیں۔

بلوچستان میں لانگ مارچ” کے عنوان سےقرار داد کو سکاٹش نیشنل پارٹی کے کرس سٹیفنز، ویلز سے آزاد رکن پارلیمنٹ جوناتھن ایڈورڈز اور لندن سے لیبر ایم پی اپسانہ بیگم کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جان میکڈونل کی طرف سے “بلوچ نسل” کے لانگ مارچ کی حمایت میں پیش کی گئی قرار داد کو برطانیہ کی تین سیاسی جماعتیں: لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی، اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کی حمایت حاصل ہوا ہے۔