بالگتر: قابض دشمن پر حملے میں دو اہلکار ہلاک، تین زخمی ہوئے – بی ایل ایف

307

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بہ یک وقت کیچ کے علاقے بالگتر میں قابض دشمن پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے منگل کی رات 9 بجے بالگتر کے علاقے سھاکی اسکول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور سری گڈگی کے واٹر سپلائی میں قائم چوکی پر بہ یک وقت بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض دشمن کا دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نئی جنگی حکمت عملیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کو قریب سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن کو شدید مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک سرمچار قابض دشمن اور ریاست کے تمام مفادات کو نشانہ بناتے رہیں گے۔