ایک شخص کی جبری گمشدگی سے انکے اہلخانہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے ۔ نصراللہ بلوچ

107

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5312 واں روز جاری رہا ۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کی ۔

تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے اور وہ ذہنی کرب و اذیت سمیت بہت سے مشکلات کے شکار ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلیے ریاست اور ریاستی اداروں کے سربراہان لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنا کر غمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔