ایشین کپ: فلسطین اور ہانگ کانگ کو شکست کا سامنا

103

ایشین کپ کے گروپ سی کے افتتاحی میچ میں ایران نے فلسطین کو 4-1 سے شکست دے دیا۔

14 جنوری 2024 کو ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں ٹیم ایران نے ٹیم فلسطین کے خلاف میچ رات کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔

میچ کے دوسرے منٹ میں ایران کے کریم انصاری فرد نے گول کر کے ایران کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد 12 ویں منٹ میں ایران کی شوجا خلیل زادہ نے ایک اور گول کیا۔ ایران نے 38 ویں منٹ میں ایک اور گول کیا۔

فلسطین کے تامر سیام نے 51 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 3-1 کر دیا۔ دوسرے ہاف کے 55 ویں منٹ میں ایران کے سردار ازمون نے گول کرکے ایران کو 4-1 برتری دلا دی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ کو سلطان عالمری اور یحییٰ الغسانی کی پینلٹی کی بدولت 3-1 سے شکست دی تھی۔ جبکہ زید سلطان بھی اسکور شیٹ پر شامل تھے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے چن سیو کوان واحد گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔