اس لانگ مارچ میں گزارے دن میرے پورے سیاسی سفر کے بہترین دن تھے – ڈاکٹر ماہ رنگ

316

اس لانگ مارچ میں گزارے دن میرے پورے سیاسی سفر کے بہترین دن تھے جو میں نے پورے بلوچستان کے سب سے بہادر خواتین اور بلوچ فرزندان کے ساتھ گزارے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم ضرور ایک دن اپنے سرزمین میں امن کو بحال کریں گے ، جہاں بکھرے خاندان نہیں ہو، جہاں ماؤں کے پیارے غائب نہیں کیے جائے، جہاں بچوں جبری طور پر یتیم نہیں کیے جائے، جہاں بہنوں کے بھائی زندانوں میں قید نہیں کیے جائے، جہاں نوجوان سکون سے اپنے خاندان کے زندگی گزارے، جہاں لوگ جلا وطن نہیں ہو، جہاں امن ہو، خوشحالی ہو، سکون ہو۔

خیال رہے دو مہینوں تک اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کے بعد بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء گذشتہ روز بلوچستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ گذشتہ رات ژوب میں پشتون تحفظ موؤمنٹ کے ارکان نے مارچ شرکاء کا استقبال کیا جبکہ آج صبح کچلاک میں بھی پشتون تحفظ موؤمنٹ کے ارکان نے مارچ شرکاء کا استقبال کیا۔

آج لانگ مارچ شرکاء کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ان کا پرتپاک استقبال متوقع ہے۔ شرکاء کے استقبال کیلئے گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔