اسلام آباد کی کہانیاں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لیکر نیلے سمندر تک پہنچائیں گے – ماہ رنگ بلوچ

407

بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ‏کل ہم اسلام آباد سے دکھ، درد، تکلیف اور اسلام آباد کی بلوچ دشمن رویوں کو لیکر واپس بلوچستان جارہے ہیں۔

‏انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پہنچ کر اسلام آباد کے کہانیوں کو بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لیکر نیلی سمندر تک پہنچائے گے۔

‏ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ اب ہمارے حوصلے اور ہمت مزید بلند ہوچکے ہیں, اور ہم اب اپنے طاقتور حوصلوں کے ساتھ اس تحریک کو بلوچستان کے گھر گھر تک لے جائے گے

‏انکا کہنا تھا کہ ہمارا یہ اپنے لوگوں اور دھرتی سے وعدہ ہے کہ ہم عوامی قوت سے اپنے سرزمین سے اس سامراجی نظام کو شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور ماروائے عدالت قتل کے خلاف دھرنے کی قیادت کررہے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر کو تربت میں زیر حراست بالاچ بلوچ کی قتل کے خلاف شروع ہونے وانے لانگ مارچ شرکاء پر اسلام آباد میں تشدد ، گرفتاریوں، کے علاوہ مختلف مقدمات کا سامنا رہا۔

جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے انکے پیش کیے گئے مطالبات پر غور کرنے کے بجائے لواحقین پر دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے۔