اسلام آباد میں بلوچوں کو مارا گیا، یہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ سینٹ ارکان

272

نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہیں یہ کوئی افسانہ نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب ملک گیر مسئلہ بن چکا ہے، جوابی بیانیہ تراشنے کی بجائے ذمہ داران اس مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے حل کریں، بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ چیف جسٹس بلوچ مسئلہ کا نوٹس لیں، بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ ختم کئے جائیں، اسلام آباد میں بلوچوں کو مارا گیا، یہ ریاستی دہشت گردی ہے، حکومت ان سے معافی مانگے، حکومت زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کر رہی ہے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ کیا بلوچ دھرنے والوں کے لیے عدالت کا دروازہ نہیں کھل سکتا؟۔