آپریشن درہ بولان کا آج شام 7 بجے باضابطہ اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔ بی ایل اے

2705

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ آپریشن درہ بولان دو دن انتہائی کامیابی سے جاری رہی۔ بی ایل اے اپنے تمام مطلوبہ اہداف حاصل کرچکی ہے، لہٰذا بی ایل اے کی سینئر کمانڈ کونسل آج شام ۷ بجے سے آپریشن درہ بولان کے اختتام کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے تمام یونٹوں کو ہدایات جاری کیئے جاچکے ہیں کہ وہ مچھ شہر اور گردونواح کے شاہراہوں سے اپنی پوزیشنیں خالی کرکے واپس اپنے بیس کیمپ رپورٹ کریں۔ بی ایل اے اس کامیاب آپریشن پر خاص طور پر مچھ کے عوام کے صبر، حوصلے اور حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج شام ۷ بجے کے بعد عوام دوبارہ اپنے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ آپریشن کی مکمل تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔