آپریشن درہ بولان میں ابتک 45 فوجی اہلکار ہلاک کیئے جاچکے ہیں۔ بی ایل اے

2873

بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی آپریشن درہ بولان کے تحت ابتک دشمن فوج پاکستان کے پینتالیس فوجی اہلکار ہلاک کیئے جاچکے ہیں، جن کی لاشیں تاحال ہمارے قبضے میں ہیں۔ اس دوران متعدد پولیس اور لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہہ دیکر رہا کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تاہم ہم اب یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپریشن درہِ بولان میں خلل ڈالنے والے پولیس اورلیویز اہلکاروں سے اب آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔