آواران: دو ضعیف العمر بھائی پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

259

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے دو ضعیف العمر بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت رسول بخش اور کریم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں عمر رسیدہ بھائیوں آواران کے علاقے گیشکور سنڈم لال بازار پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیا جس کے بعد ان کا کئی خبر نہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پیر کی الصبح ان کے گھر پرچھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی اور انھیں تشدد کا نشانہ بناکر ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات پچھلے دو دہائیوں سے بدستور جاری ہے، انہی جبری گمشدگی اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی پچھلے دو مہینوں سے دھرنا دئے ہوئے ہیں۔ وہیں پاکستانی فوج بلوچستان میں پاکستانی فوج لوگوں کو بدستور جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کررہا ہے۔