آواران: اسنائیپر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

249

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر، کنیرہ میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کی شام چھ بجے کنیرہ پیراندر آواران میں بی ایل ایف کے اسنائیپر شوٹرز نے پہلے اسنائیپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن کے خلاف سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔